میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی ایف آئی اے کو جہانگیرترین کیخلاف تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ایف آئی اے کو جہانگیرترین کیخلاف تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے کو میرٹ پر جہانگیرترین کیخلاف تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کردی، معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کو وزیراعظم کو پیغام پہنچایا کہ جہانگیر ترین کیخلاف بغیر کسی دباؤ تحقیقات مکمل کی جائیں، ایف آئی اے جو مقدمات درج کیے ہیں انہیں ثابت کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کے دورہ ایف آئی اے کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس کے تحت معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو وزیراعظم کا پیغام دیا ہے کہ جہانگیر ترین کیخلاف کیسز کی تحقیقات بغیر کسی دباؤ مکمل کی جائیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے جہانگیرترین کیخلاف کیسز کی تحقیقات پر شہزاد اکبر کو بریفنگ بھی دی۔شہزاد اکبر نے ایف آئی اے حکام کو وزیر اعظم کا پیغام دیا کہ ایف آئی اے نے جو مقدمات درج کیے ہیں انہیں ثابت کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں، وزیراعظم نے ایف آئی اے پر اعتماد کرکے بڑے کیسز کی انکوائری سونپی ہے۔ اب وزیراعظم کو مایوسی کا سامنا کرنے کی بجائے کیسز کو ثابت کریں اور ذمہ داروں کو سزائیں دلوائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں