میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرے خلاف ریفرنس سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے ،سہیل انور سیال

میرے خلاف ریفرنس سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے ،سہیل انور سیال

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں بلکہ سیاسی انتقام کے ادارے کا نام ہے ، میرے خلاف ریفرنس سیاسی انتقام اور نیب نیازی گٹھ جوڑ کا شاخسانہ ہے ۔سندھ کے وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے جاری بیان میں کہا کہ نیب ریفرنس سندھ کے ساتھ مسلسل زیادتیوں کے موقف کی تائید ہے ۔ سیاسی مخالفین کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ ایک بار پھر عوام پر عیاں ہوگیا ہے ۔ میرے خلاف ریفرنس سیاسی انتقام اور نیب نیازی گٹھ جوڑ کا شاخسانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب ریفرنس سندھ کے حقوق پر زبان بندی کے لئے نیازی سرکار کی ناکام کوشش ہے ۔ سندھ کی آئینی و قانونی حقوق کے لئے آواز بلند کرنے سے نہیں روکا جا سکتا ہے ۔ نیب احتساب کا نہیں بلکہ سیاسی انتقام کے ادارے کا نام ہے ۔انہوںنے کہا کہ نیب ریفرنس کے ذریعے ڈرا دھمکا کر سندھ کے حقوق پر خاموش نہیں کیا جاسکتا۔ نیازی سرکار پیپلزپارٹی کے بغض میں اندھی ہوچکی ہے ۔ پیپلزپارٹی نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔سہیل انور سیال نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے سپاہی ہر طرح کے سیاسی انتقام کا سامنا کرنے کی جرات رکھتے ہیں۔ نیب کے جھوٹے الزامات کا عدالتوں میں سامنا کریں گے ۔ سیاسی کیس بنانے کی بھونڈی کوشش میں نیازی سرکار کو رسوائی نصیب ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں