میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتہاپسند بھارتی حکومت پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن رہی ہے، عمران خان

انتہاپسند بھارتی حکومت پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن رہی ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا مودی حکومت، نازی علاقے کے مترادف اپنی متکبر توسیع پسند پالیسیوں سے پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کو شہریت کے متنازع قانون سے خطرہ لاحق ہے، نیپال اور چین کے ساتھ بھارت کا سرحدی تنازع ہے اور پاکستان کو جعلی آپریشن کے خطرے کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا غیر قانونی قبضہ فورتھ جینیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے۔،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا غیر قانونی طور پر الحاق کیا، وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ فاشسٹ مودی حکومت نہ صرف بھارتی اقلیتوں بلکہ خطے کے لیے بھی خطرہ ہے۔ مودی حکومت بھارت میں رہنے والے اقلیتوں کے لیے خطرہ ہے، بھارت میں اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دیا جارہا ہے، مودی انتہا پسند حکومت پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہندوتوا کی علمبردار مودی حکومت پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن رہی ہے، متنازع شہریت ایکٹ کے بعد بنگلا دیش، چین اور نیپال کو دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ مودی حکومت پاکستان کو بھی جھوٹے فلیگ آپریشن کی دھمکیاں دے رہی ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا تھا کہ بھارت، پاکستان پر مسلح حملے کی تیاری کررہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں