میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت امن سے رہے اور ہوش کے ناخن لے شاہ محمود قریشی

بھارت امن سے رہے اور ہوش کے ناخن لے شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھارتی جارحیت پر رد عمل دیتے ہوئے بھارت کو دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ بھارت خود بھی امن سے رہے اور ہوش کے ناخن لے، پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو عوام اور افواج تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت جارحیت پر تلا ہوا ہے، بھارت نے کوئی بھی جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کررہا ہے، ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے لیکن ہم اپنے دفاع کا بھرپور حق اور طاقت رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی افواج نے بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امن کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں