میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عید تعطیلات کے بعد ملک میں دکانیں اور بازار کھل گئے

عید تعطیلات کے بعد ملک میں دکانیں اور بازار کھل گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کے پھیلا کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون جاری ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں عید کی 3 روز کی تعطیلات کے بعد شاپنگ مالز، دکانیں اور بازار کھل گئے تاہم تعلیمی ادارے، شادی ہالز، مارکیاں اور سینما اسمارٹ لاک ڈاون کے باعث مسلسل 65 ویں دن بھی بند ہیں۔میڈیکل اسٹورز، کریانہ اسٹورز، دودھ دہی سبزی ،گوشت ، مرغی کی دکانیں مقررہ اوقات میں کھلی ہیں، جبکہ بڑے شاپنگ مالز بازار مارکیٹیں صبح 9 سے شام پانچ بجے تک کھلی رہ سکتی ہیں۔پنجاب اور خیبرپختون خوا میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ رواں دواں ہے لیکن سندھ اور بلوچستان میں پابندی ہے۔ ملک میں ٹرین آپریشن احتیاطی تدابیر کے ساتھ فعال ہے تاہم جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس تاحال بند ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی پر بھی عملدرآمد کرانے کے سختی برتی جاری ہے۔اہم شاہراہوں پر پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان الرٹ ہیں اور گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں