ملک بھر میں 21جون کو سورج گرین ہوگا
شیئر کریں
ملک بھر میں 21جون کو سورج گرین ہوگا۔ اس دن سورج کا ایک حصہ آتش دائرے کی شکل میں نظر آ ئے گا ۔تفصیلات کے مطابق 21 جون 2020کو اینولر سورج گرہن ہو گا یعنی چاند سورج کے مکمل سامنے آ جانے کے بعد بھی سورج کا کنارہ ایک آتشی دائرے کی شکل میں نظر آتا رہے گا یہ منظر سب سے عمدہ سکھر لاڑکانہ اور قرب و جوار میں دیکھا جا سکے گا.اس کے علاوہ گوادر اور پسنی کے درمیانی علاقے اور چولستان کے درمیانی علاقوں میں بھی مکمل سورج گرہن ہو گا،سورج گرہن پاکستانی معیاری وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہو گا اور تقریبا 1 بجے ختم ہوگا سب سے زیادہ سورج گرہن 11 بجکر 7 منٹ پر دیکھا جا سکے گا،سورج گرہن کو حفاظتی چشمہ سے نہ دیکھیں سورج کی روشنیUV, Visible اور Infrared شعاعوں کا مجموعہ ہوتی ہے. ان میں سے UV شعاعیں اگر بہت کم شدت کی بھی ہوں تو بھی آنکھوں کے پردے کو جلا سکتی ہیں اور بدترین صورتحال میں مکمل نابینا کر سکتی ہیں.جبکہ Visible روشنی اور Infrared شعاعیں کم شدت میں نقصان دہ نہیں لیکن زیادہ شدت سے آنکھوں کے عدسے کو دھندلا کر سکتی ہیں.. آپ صرف ویلڈنگ والا مخصوص چشمہ یا فلٹر استعمال کیا جا سکتا ھے۔