میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد پولیس افسران میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

حیدرآباد پولیس افسران میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

حیدرآباد کے پولیس افسران میں اختلافات، ڈی ایس پی پھیلیلی کی ایڈیشنل آئی جی کو شکایات والی آڈیو وائرل، ایس ایچ او پنجاری پر سنگین الزامات، دو مہینے میں ایک روپیہ ایس ایچ او نے نہیں دیا، ایس ایچ او پکڑی ہوئی منشیات بیچ دیتا ہے، آڈیو میں الزامات ایس ایچ او پنجاری کے نجی گودام سے بھاری مقدار میں مین پڑی برآمد ہونے پر اختلافات ہوئے، سیاسی شخصیت نے کچھ دن پہلے صلح بھی کروایا تھا، آڈیو میری ہے، ڈی ایس پی فہیم فاروقی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے پولیس افسران میں اختلافات ہونے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ڈی ایس پی پھیلیلی فہیم فاروقی کے اڈیو موصول ہوئی ہے، آڈیو میں فہیم فاروقی نے ایس ایچ او پنجاری نیاز پنہور پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او مین پڑی اور منشیات کے مد میں بھاری رشوت لے رہا ہے جبکہ تھانے کے حدود جامشورو سے نجی افراد بلا کر وصولی کی جا رہی ہے جبکہ پکڑا گیا مال بیچ کر صرف کچھ مال ہی ظاھر کیا ہے، ڈی ایس پی نے ایڈیشنل آئی جی کو شکایات کرتے ہوئے کہا ایس ایچ او نہ ان کی بات کو اہمیت دیتا ہے نہ عزت دیتا ہے ایس ایس پی حیدرآباد اور ڈی آئی جی جو بار ہا شکایت کے باوجود افسران بااثر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے، دوسری جانب ذرائع کے مطابق کچھ دن قبل ڈی ایس پی نے ایک نجی گودام پر چھاپے مار 72 مین پڑی کی کٹے برآمد کئے تھے جو گودام ایس ایچ او کا بتایا جاتا ہے، ایسے کارروائی پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او میں اختلاف ہوئے، ایک اہم سیاسی شخصیت نے دونون میں صلح کروائی لیکن مامرہ بن سکا، دوسری جانب رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی فہیم فاروقی نے کہا کہ آڈیو ان کی ہی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں