میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رینجرز ہیڈکوارٹرز کے باہر تجاوزات کاعلم نہیں، سڑک ٹریفک کیلئے کھلی ہے، مرتضی وہاب

رینجرز ہیڈکوارٹرز کے باہر تجاوزات کاعلم نہیں، سڑک ٹریفک کیلئے کھلی ہے، مرتضی وہاب

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

میئر کراچی مرتضی وہاب نے دعوی کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں ہے۔ایک بیان میں مرتضی وہاب نے کہا کہ شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں سیکیورٹی وجوہات پر کوئی رکاوٹ ہو۔ رینجرز ہیڈکوارٹرز کے باہر بھی سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے، فٹ پاتھ پر بھی تجاوزات نہیں۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ اگر کہیں تجاوزات یا پتھاروں کی نشاندہی ہوئی تو کارروائی کریں گے، میونسپل ٹیکس پر اسٹے ختم ہونے کی امید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مافیا نہیں چاہتا کہ شہر ترقی کرے، کیالیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی شہر کے مفاد میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں