میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ای او بی آئی سے 33 ارب کی مشکوک ادائیگیاں، نیشنل بینک حکام طلب

ای او بی آئی سے 33 ارب کی مشکوک ادائیگیاں، نیشنل بینک حکام طلب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

ای او بی آئی کی جانب سے نیشنل بینک کے ذریعے پنشن کی مد میں 33 ارب روپے کی مشکوک ادائیگیوں پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیشنل بینک حکام کو طلب کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔سینیٹر مشاہد حسین سید کے زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی نے ای او بی آئی میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیا۔ کمیٹی نے نیب اور ایف آئی اے کے پاس ای او بی آئی سے متعلق درج مقدمات کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ ای او بی آئی کی جانب سے پنشن کی مد میں 33 ارب کی مشکوک ادائیگیوں کے معاملے پر کمیٹی نے نیشنل بینک کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں ای او بی آئی کی جائیدادوں کی خرید و فروخت کے دوران ہونے والی مالی بے ضابطگیو ں اور ملتان روڈ لاہور میں خریدی گئی اراضی سے متعلق معاملے کو جلد حل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں وزارت سمندر پار پاکستانی اور انسانی حقوق سے متعلق معاملات پر بھی بحث کی گئی۔کمیٹی نے غیر ممالک میں مقیم افراد کی وفات کی صورت میں ہونے والی ادائیگیوں کے معاملے پر وزارت سمندر پار پاکستانیز اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزارت اوورسیز پاکستانیز سے متعلق سال 2017-18 اور 2018-19 کیآڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے بریفنگ میں کمیٹی کو بتایا کہ ای او بی آئی اور پرائما کو کے درمیان 2007ئ￿ میں معاہدہ ہوا، معاہدے کے مطابق ایجنٹ منصوبے کو بجٹ اور وقت کے اندر رہتے ہوئے مکمل کرنے کا ذمہ دار ہے، ای او بی آئی کی جانب سے پرائماکو نے ملٹی پرپز سنی پلیکس اور کمرشل کمپلیکس کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کیا، کنٹریکٹ خلاف ضابطہ طور پر زیادہ ریٹس پر دیا گیا، 89 کروڑ 20 لاکھ روپے کی زیادہ ادائیگی کی گئی اور منصوبہ بھی ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں