میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، گرفتاری سے بچ نکلے

فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، گرفتاری سے بچ نکلے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی جارہے تھے۔ ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ائیرپورٹ پر فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ بچ کر ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔ایف آئی اے نے فرخ حبیب کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور دستی سامان قبضے میں لے لیا۔ فرخ حبیب نے آج دوپہر دو بجکر دس منٹ پر دبئی روانہ ہونا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں