ضمانت کے باوجود جیل انتظامیہ کا علی امین گنڈاپور کو رہا کرنے سے انکار
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو جیل سے رہائی نہ مل سکی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے علی امین گنڈاپور کو رہا کرنے سے انکار کر دیا۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مختلف مقدمات میں پنجاب پولیس کو مطلوب ہیں۔صدر پی ٹی آئی سکھر ایڈووکیٹ ظہیر بابر جیل پہنچ گئے اور حکام سے مطالبہ کیا کہ عدالت نے حفاظتی ضمانت منظور کی علی امین گنڈاپور کو رہا کریں۔ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام نے رہا نہیں کیا، پنجاب پولیس موجود نہیں گرفتاری کے لیے سندھ حکومت سے اجازت لینا ہوگی، علی امین گنڈاپور مٹھی میں درج مقدمے میں عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے سیشن عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے پر غور شروع کر دیا۔