سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،ڈی جی نے پٹہ سسٹم مافیا کے کہنے پر معطل مخالف 8 افراد بحال کر دیے
شیئر کریں
(رپورٹ: آصف سعود) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے پٹہ سسٹم مافیا کے کہنے پر معطل کئے گئے پٹہ سسٹم مخالف گروپ کے 8 افسران اور ملازمین کو بحال کردیا پٹہ سسٹم مافیا کا فیصل میمن پٹہ سسٹم مخالف افسران کو بحال نہ کرنے کے حوالے سے ڈی جی پر دبائو ڈالتا رہا لیکن ڈی جی نے فیصل میمن کی ایک نہ سنی اور ڈائریکٹر ایڈمن کے ذریعے معطل کئے گئے افسران کی بحالی کے آرڈر جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پٹہ سسٹم مافیا اور پٹہ سسٹم مخالف افسران کے درمیان صلح کرادی تھی جس میں یہ طے پایا تھا کہ پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں کے حکم پر ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے نے پٹہ سسٹم مخالف جن افسران اور ملازمین کو معطل کیا تھا انہیں بحال کی جائے گا اس حوالے سے جمعرات کے روز پٹہ سسٹم مخالف افسران نے ڈی جی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنی بحالی کے حوالے سے لیٹر نکالنے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں جب پٹہ سٹ مخالف افسران ڈی جی کے کمرے میں گئے تو اس کی خبر پٹہ سسٹم مافیا نے اپنے سرغنہ شہزاد آرائیں کو دی جس نے اپنے باس فیصل میمن کو ساری صورتحال بتائی جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو فیصل میمن نے ایک سے زائد مرتبہ فون کرکے پٹہ سسٹم مخالف افسران کی بحالی کے لیٹرز نکالنے پر زور دیا ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کو کہا گیا کہ وہ ایک دن انتظار کریں اور معطل کئے گئے افسران کے لیٹر نہ نکالیں اس ساری صورتحال میں ڈی جی ایس بی سی اے اس وقت پھنس گئے جب پٹہ سسٹم مخالف افسران نے ڈی جی سے کہا کہ اگر آج ان کی بحالی کا لیٹر نہ نکلا تو وہ پٹہ سسٹم مافیا سے ہونے والی صلح سے دستبردار ہوجائیں گے جس پر ڈی جی ایس بی سی اے نے موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن کو معطل کئے گئے پٹہ سسٹم مخالف گروپ کے 6 افسران انجینئر آغا جہانگیر، انجینئر ذوالفقار راہو، عبدالعاصم خان، عمران تالپور، قربان جمالی اور راحیل احمد کو بحال کرنے کا لیٹر جاری کرنے کی ہدایت کی ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمن نے مذکورہ 6 افسران کی بحالی کے لیٹر نکال کر ان افسران کو دکھائے اور انہیں کہا کہ وہ مذکورہ لیٹر جمعہ کو انہیں دیں گے جبکہ مذکورہ افسران نے اپنے بحالی کے لیٹروں کی تصویریں بنالی ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے ایس بی سی اے کے بعض افسران سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں سے جو لوگ ناراض تھے وہ اب اس سے راضی ہوگئے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ بہت سارے معاملات میں اب بے بس ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ پٹہ سسٹم کے خلاف گروپ بندی کے بعد شہزاد آرائیں کا باس فیصل میمن فعال ہوا ہے اور وہ براہ راست ڈائریکٹر جنرل کو احکامات دے رہا ہے اس سے ساری صورتحال سے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو بھی کافی پریشان ہیں کیونکہ انہیں پٹہ سسٹم مافیا مختلف ذرائع سے یہ کہلوارہی ہے کہ وہ ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کو تبدیل کرکے اپنی مرضی کا نیا ڈی جی ایس بی سی اے لے کر آئیں گے۔