میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف میرٹ پرلگائیں گے ،وزیردفاع

آرمی چیف میرٹ پرلگائیں گے ،وزیردفاع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب وقت آئے گا وزیراعظم شہبازشریف میرٹ کے مطابق آرمی چیف تعینات کریں گے، کوئی چیزوزیراعظم کواس سے روک نہیں سکتی۔نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اگلے آرمی چیف کی تعیناتی نومبرمیں ہونی ہے اور تعیناتی میں سات ماہ ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ جب وقت آئے گا وزیراعظم آئین میں دیے گئے اختیارات کواستعمال کریں گے، کوئی چیزوزیراعظم کواس سے روک نہیں سکتی۔عمران حکومت کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ عمران خان کا زوال اْ ن کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہوا ہے، فوادچوہدری نے بالکل صحیح کہا ہے کہ ان کے تعلقات اسٹیبلشمنٹ کیساتھ خراب ہوئے۔ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی ہرشخص کومتنازع بنادیتی ہے، عمران دورمیں ایک خاتون نے اربوں روپے بنائے اورآج وہ مفرورہے، عمران خان کا نام توشہ خانہ خان رکھ دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں امپورٹڈ حکومت کہنے والے نے اپنے بچے برطانیہ ایکسپورٹ کیے ہوئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی بابریعقوب کو چیف الیکشن کمشنربنانا چاہتی تھی ہم نے مخالفت کی، بابریعقوب کا نام مسترد کیا تو پی ٹی آئی سکندرسلطان راجہ کا نام لے آئی، پی ٹی آئی نے یہ نہیں کہاکہ سکندرسلطان راجہ کا نام اسٹیبلشمنٹ نے دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھاکہ موجودہ حکومت کو آرمی چیف اور دیگر تعیناتیوں کا کوئی حق نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں