کراچی کیلئے بجلی 5روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ
شیئر کریں
کراچی میں کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک کی صارفین کے لئے بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت نیپرا میں ہوگی۔بجلی میں اضافے کی درخواست مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے کراچی کے بجلی صارفین پر 8 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دسمبر 2021 اور مارچ 2022 کے درمیان فرنس آئل کی قیمت میں 10 فیصد اور ار ایل این جی کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ ہوا تھا۔مارچ 2022 میں سی پی پی اے سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں 9 فیصد اضافے کی وجہ سے اثر آرہا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ نیپرا کی سماعت کے بعد فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی منظوری دی جائے گی، اس اضافے کا اثر صرف ایک مہینے کے بل پر ہوگا۔ایندھن اور سی پی پی اے جی کی حاصل کردہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بیشی کے اثرات نیپرا کے قوانین کے عین مطابق ہیں جو صارفین کو براہ راست منتقل ہوتے ہیں۔ادھرنیپرا نے بجلی دو روپے چھیاسی پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔بدھ کو بجلی تین روپے پندرہ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کے در ان نیپرا نے بجلی دو روپے چھیاسی پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی،بجلی صارفین اٹھا ئیس ارب نوے کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا،نیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔نیپرا حکام کے مطابق مارچ میں مقامی کوئلے، گیس اور ایل این جی سے بجلی کم پیدا کی گئی ،میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے پینتیس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ حکام کے مطابق ایل این جی کی قلت کے باعث چونتیس کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا ۔ نیپرا حکام کے مطابق بہتر صلاحیت والے پلانٹس نہ چلانے سینوے لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔ این پی سی سی حکام کے مطابق بعض پاور پلانٹس کی بندش سے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے۔