آٹا،چینی ،گھی کے ستائے عوام کوفراہمی شروع ہوچکی، مریم اورنگزیب
شیئر کریں
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ پیش کر دیا جس کے مطابق دو ہفتے میں کر کے دکھایا ہے ، روئے ، پیٹے نہیں اور کریں گے کریں نہیں کہا ، کر کے دکھا رہے ہیں ،آٹا چینی گھی کے ستائے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی شروع ہو چکی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے چینی 85 سے 70 روپے، 10 کلو آٹا 550 سے 400،،چار سال میں جو مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی تھی، اس میں بتدریج واپسی کا آغاز کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے دو ہفتے میں وہ کام کر دکھائے جو عمران صاحب چار سال میں سوچ بھی نہیں پائے ،یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا حکم دیا،دو ہفتے میں بجلی کے 27 میں سے 20 پیداواری یونٹس چلا دئیے ۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے تیل اور گیس کی فراہمی کے ریکارڈ مدت میں اقدامات کئے گئے،ایک سال سے تکنیکی خرابیوں سے بند پڑے کارخانے پھر سے زندہ ہونے لگے ہیں،چار سال سے بند اسلام آباد میٹرو کا منصوبہ چار دن میں چلا دیا۔ انہوںنے کہاکہ نیو اسلام آباد ہوائی اڈے سے میٹرو کو موٹروے اور فیض آباد سے جوڑنے، بارہ کہو اور روات تج توسیع کی فزیبیلیٹی کی تیاری شروع ہوگئی ،موٹر وے پر میٹرو کا سٹیشن بنانے کا اقدام کیا ۔ وزیر اطلاعا تنے کہاکہ دیا میربھاشا،ل ڈیم کی تعمیر کی رفتار بڑھائی، 2029 کے بجائے 2026 میں مکمل کرنے کی نئی ڈیڈ لائن رکھی، مقامی آبادی کے لئے بہترین اور جدید علاج کے ہسپتال کی فزیبیلیٹی کی تیاری کا حکم دیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار کچلاک شاہراہ کو دو سے چار رویہ اور پھر اگلے مرحلے میں چھ رویہ کرنے کے سیکشن 1 اور 2 کا سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پاکستان کی سب سے جدید ترین ٹیکنیکل یونیورسٹی کے منصوبے کا اعلان کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے لئے راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، کراچی کی طرح کوئٹہ میں بھی میٹرو چلانے کی فزیبیلیٹی بنانے کا حکم دیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے غریب ترین پانچ لاکھ لوگوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد دینے کا اعلان کیا ،عمران صاحب اسے کہتے ہیں عملی خدمت، پاکستان سپیڈ کے ساتھ۔