میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکاکی شہبازحکومت کومکمل تعاون کی یقین دہانی

امریکاکی شہبازحکومت کومکمل تعاون کی یقین دہانی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے جس میں امریکی ناظم الامور نے نئی حکومت کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی جس میں نے نئی حکومت کے معاشی ایجنڈے سمیت دیگر امور تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری خزانہ اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی، امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاک امریکا طویل المدتی، وسیع البنیاد اور کثیرجہتی تعلقات ہیں۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے نئی حکومت کے معاشی ایجنڈے اور پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان پالیسیوں کا مقصد معاشی، مالیاتی استحکام لانا ہے، مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار دوست ماحول پر توجہ دے رہی ہے۔امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے نئی حکومت کو امریکی حکومت اور اس کے عوام کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے حمایت کرتے ہیں۔وزیر خزانہ نے امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر سے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں