میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات ، قانونی مشاورت لی گئی‘ذرائع

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات ، قانونی مشاورت لی گئی‘ذرائع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات عمران خان کی خواہش پر ہوئی جس میں ثاقب نثار سے قانونی مشاورت لی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلی پنجاب کے حلف کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سمیت دیگر قانونی نکات پر بات چیت کی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کو آج جمعرات تک حلف لینے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔علاوہ ازیںعمران خان سے دورہ لاہور میں کسان تنظیموں کے عہدیداروں اورپارٹی رہنمائوں کی بھی ملاقاتیں ہوئیں۔کسان رہنمائوںنے فوکل پرسن فوڈسکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ کی سربراہی میںملاقات کی۔سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ کے مطابق عمران خان نے گندم کی کٹائی کے سیزن میں ڈیزل بحران پر شدید تشویش کا اظہارکیاپارٹی رہنمائوںکو کسانوںکو درپیش مشکلات کے حل کیلئے آواز بلند کرنے کی ہدایت کی ۔عمران خان سے گورنر عمر سرفراز چیمہ ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار، پارلیمانی لیڈر سبطین خان ،شفقت محمود، سبطین خان اور چوہدری مونس الٰہی سمیت دیگر نے بھی ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پارٹی رہنمائوںنے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شانہ بشانہ چلنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ، ملاقات میںعمران خان نے رہنمائوں سے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اوررہنمائوں کو نئی تحریک کیلئے کارکنان ، عوام سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں