میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے کم عمروزیرخارجہ بن گئے

بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے کم عمروزیرخارجہ بن گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقد ہونے والی پر وقار تقریب میں بلاول بھٹو زرداری سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر اعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی، آصفہ بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ خان، سید خورشید احمدشاہ، چوہدری سالک حسین، سید نوید قمر، شیری رحمان، مولانا اسعد محمود،نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی،عبدالقادر پٹیل، شازیہ عطا مری، وزیر مملکت براے خارجہ امور حنا ربانی کھر،وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان خان کانجو، پی پی پی رہنما سینیٹرسلیم مانڈووی والا،ندیم افضل چن، فیصل کریم کنڈی، زمرد خان، چوہدری منظور احمد سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا اور تلاوت قرآن مجید بھی کی گئی۔ توقع ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بطور وزیر خارجہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں