میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروناضوابط پرعملدرآمد، پاک فوج کی خدمات کے لیے سندھ کابینہ سے منظوری

کوروناضوابط پرعملدرآمد، پاک فوج کی خدمات کے لیے سندھ کابینہ سے منظوری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ کابینہ نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی ، محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزرات داخلہ کو فوج کی خدمات لینے کے لیے نیا خط لکھا تھا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، مشیر اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں سندھ کابینہ نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی جبکہ سندھ فیکٹریز ایکٹ2015اور سندھ شاپس اینڈاسٹیبلشمنٹ ایکٹ2015 میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔ترجمان وزیراعلی نے کہا کہ ترامیم خواتین کی لیبرفورس میں شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے کی گئی ، کابینہ نیترامیم منظور کرکے اسمبلی بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔گذشتہ روز سندھ حکومت نے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو نیا خط لکھا تھا۔ادھرمحکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے شادی ہالز،سینما اور بیوٹی پارلرزکو مکمل بند کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جو17 مئی تک نافذ العمل ہوگا۔ کورونا ایس او پیز سے متعلق جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز، مزارات، بیوٹی پارلرز ،تھیم پارکس، امیوزمنٹ پارکس اور سینما مکمل بند رہیں گے۔ شام 6 بجے سے صبح سحری تک تمام کاروبار بند رہیں گے اور کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک رہیں گے۔واضح رہے کہ جمعہ اور اتوار کو صوبے میں تمام کاروبار اور شاپنگ سینٹرز بند رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں