میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں چھٹے روزبھی تین لاکھ سے زائدکورونا کیسز

بھارت میں چھٹے روزبھی تین لاکھ سے زائدکورونا کیسز

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت میںکورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے بھارت میں مسلسل چھٹے روز کورونا وائرس کے تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مسلسل چھٹے روز تین لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے جن میں 3 لاکھ 23 ہزار سے زائدا فراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی جب کہ مزید 2771 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارت میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 76 لاکھ 36 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ اموات ایک لاکھ 97 ہزار سے زیادہ ہیں۔بھارت میں مسلسل لاکھوں کیسز سامنے آنے سے انتہائی بدترین صورتحال کا سامنا ہے جہاں اسپتال مکمل بھر چکے ہیں اور مریضوں کے لیے آکسیجن کی قلت ہے اور آکسیجن نہ ملنے سے متعدد اموات ہوئی ہیں۔ تاہم امریکہ میں قائم ایک تنظیم جسٹس فار آل سمیت آزاد ذرائع کے مطابق بھارت میں کورونا وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد دس ہزار یومیہ سے زائد ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت صحت کے اعدادو شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائر س سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 76لاکھ 36ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ مہلک وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد کا تناسب کم ہو کر 82.54رہ گیا ہے ۔ عالمی رہنماء اور ذرائع ابلاغ بھارت میں کورونا وبا کی موجودہ سنگین صورتحال پر مودی حکومت کو مورد الزام ٹھہرارہے ہیں۔ مغربی آسٹریلیاکے سربراہ مارک میک گووان نے مرکزی حکومت پربھارت کیلئے پروازیں معطل کرنے اور بھارت کو’’ موت اور تباہی کا مرکز ‘‘ قراردینے پر زوردیا ہے ۔ انہوںنے کہاہے کہ مغربی آسٹریلیا میں چار نئے کیسز سامنے آئے ہیںجو تما م کے تمام باہر سے آنے والے لوگ ہیں ۔ انہوں نے بھارت میں پروازوں سے قبل کئے جانے والے کورونا وائرس ٹیسٹوں پر تحفظات ظاہر کئے ۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق مودی کا بھارت کورونا وباسے سب سے بری طرح متاثرہ ممالک میں شامل ہے جبکہ دی گارڈین نے بھی بھارت میں جاری کورونا بحران کاذمہ دارمودی حکومت کی غلطیوں کوقراردیا ہے۔اندرون ملک ہزاروںلوگ مودی سرکار کی طرف سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں بھارتی حکومت کی ناکامی پرٹویٹر انتظامیہ سے تنقیدی پوسٹیںہٹانے کی درخواست کی درخواست پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں