میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ

بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ/شاہ نواز خاصخیلی)بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں کرپٹ افسران کیخلاف گھیرا تنگ،کرپشن کے سنگین الزامات،بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے دو ملازمین معطل،گریڈ18کے سینئر اکاؤنٹ افسران اسجدشاہ اور گریڈ17 شمس الزماں کو معطل کردیا گیا،تحقیقات کا حکم،تفصیلات کے مطابق کرپشن کے سنگین الزامات اور اکاؤنٹ میں ہیرا پھیری کرنے کے الزام میں بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے دو ملازمین کوسیکریٹری بلدیات نے معطل کردیا، گریڈ 18کے سینئر اکاؤنٹ آفیسر اسجد شاہ اورگریڈ17کے شمس الزماں کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی خورد برد کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد دونوں ملازمین کو معطل کیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مزید دیگر ملازمین کیخلاف بھی کارروائی کی تیاریاں جاری ہیں،کرپشن کے الزامات میں معطل دونوں افسران کو محکمہ بلدیات ہیڈ آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں