میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان، بھارت جیسے ملکوں میں کورونا کے کم کیسز آنا غیر یقینی ہے ، بل گیٹس

پاکستان، بھارت جیسے ملکوں میں کورونا کے کم کیسز آنا غیر یقینی ہے ، بل گیٹس

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت اور اس جیسے دوسرے ملکوں میں کورونا کے کم کیسز سامنے آنا غیر یقینی بات ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں کم کیسز کی وجہ ٹیسٹ کی محدود صلاحیت اور لوگوں کا ٹیسٹ سے گریز ہوسکتی ہے ۔بل گیٹس نے کہا کہ کچی آبادیوں میں وسیع پیمانے پر وبا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے اور ایسے ملکوں میں سخت لاک ڈاؤن بھوک اور ہنگاموں کا باعث بن سکتا ہے ۔خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 13 ہزار 800 سے زائد کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 292 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں اب تک کورونا کے 28 ہزار سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں جبکہ 886 اموات ہوچکی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں