میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

پیٹرول کی قیمت 95 اور ڈیزل 203 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش مسترد ،حکومت معاشی بحران کے حوالے سے جامع منصوبہ بنارہی ہے عوام کو تعاون کرنا ہوگا،وزیراعظم
پاکستان دو محاذوں پر اہم کردار ادا کررہا ہے،تیل قیمتوں کے قیامت خیز اضافے سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں،ترقیاتی بجٹ میں 100ارب کی کٹوتی کی ، قوم سے خطاب

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ پیٹرول 95 روپے اور ڈیزل 203 روپے بڑھانے کی سمری مسترد کی ہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دو محاذوں پر اہم ترین کردار ادا کررہا ہے،تیل کی قیمتوں کے قیامت خیز اضافے سے بچانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ،اجتماعی مشاورت سے پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،دنیا ایک غیر معمولی اور مشکل ترین صورتحال سے گزر رہی ہے ،فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے کردار ادا کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بحران سے بچنے کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 100ارب روپے کی کٹوتی کی ہے ،ترقیاتی ممالک بھی شدید معاشی بحران کا شکار ہیں ،بحران کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے ہی تیاری مکمل کرلی تھی ،پٹرولیم قیمتوں میں 203روپے اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے،اس ہفتے میں مزید 56ارب روپے اضافی بوجھ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے عوام کے معاشی تحفظ کے علاوہ اور کچھ عزیز نہیں،عالمی منڈی کے مطابق پٹرول 544روپے فی لٹر ہونا چاہئے تھا،آپ کو پیٹرول صرف 322 میں مل رہا ہے،کئی ممالک بحران کا شکار ہیں ،پمپس پر قطاریں لگ چکی ہیں ،متواتر تین ہفتوں میں 125ارب روپے کا تاریخی بوجھ حکومت نے برداشت کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں