میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا 3 جاں بحق، 19 زخمی

کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا 3 جاں بحق، 19 زخمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، ڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا
دھماکا خیز مواد جائے وقوعہ پر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا، پولیس ذرائع

کوئٹہ میں ڈبل روڈ کے قریب پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 19زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر واقع بڑیچ مارکیٹ کے سامنے پولیس گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکا خیز مواد جائے وقوعہ پر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، ڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص کی شناخت جبار کے نام سے ہوئی۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے ، واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، دشمن قوتیں بلوچستان کو ٹارگٹ کر رہی ہیں، عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں