میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے پی ٹی، غیر قانونی ملازمین کومحکمہ جاتی ایکشن کمیٹی کی سرپرستی

کے پی ٹی، غیر قانونی ملازمین کومحکمہ جاتی ایکشن کمیٹی کی سرپرستی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی پورٹ ٹرسٹ میں سینکڑوں سفارشی ملازمین کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اعلی حکام نے کے پی ٹی کے ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویزن کے قواعد میں واضح طور پر تحریر ہے کہ کانٹریکٹ پر ملازم کی بھرتی صرف 2 سال کے لیے ہو گی اور کانٹریکٹ 2 سال سے زائد نہیں ہوگا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ نے مالی سال 22۔ 2021 کے دوران 3 سال کی مدت کے لیے 31 افسران اور 63 ملازم کنٹریکٹ پر بھرتی کیے 3 سالہ کنٹریکٹ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ کے پی ٹی کی انتظامیہ سے قواعد کی خلاف ورزی اور ملازمین کو 3 سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے سے متعلق جواب طلب کیا گیا لیکن کی پی ٹی انتظامیہ جواب دینے میں ناکام ہو گئی۔ انتظامیہ کو ڈپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن کی پی ٹی انتظامیہ نے ڈی اے سی کا اجلاس طلب نہیں کیا۔ اعلی حکام نے افسران اور ملازمین کو غیر قانونی طور پر کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے والے کے پی ٹی افسران کے ذمہ داران کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں