سندھ میں اسمگل شدہ اسلحے کے لائسنس بنائے جانے کا انکشاف
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ میں اسمگل شدہ اسلحے کے لائسنس بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اسمگل شدہ اسلحہ ڈیلروں اور محکمہ داخلہ کی مدد سے لائسنس یافتہ بنائے جانے انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق حیدرآباد میں کسٹم انسپکٹر مومن شاہ کے گھر سے سڑسٹھ لائسنس یافتہ ہتھیار ملے۔تصدیق کرائی گئی تو انکشاف ہوا کہ اس میں تیئس ہتھیار اسمگل شدہ تھے۔ایف آئی اے نے اسمگل شدہ اسلحہ کو قانونی بنانے کی محکمہ داخلہ سے وضاحت طلب کرلی ۔جبکہ اسمگل شدہ ہتھیاروں کو لائسنس جاری کرنے کے معاملہ پر عدالت سے درخواست کرنے پر غور بھی شروع کردیا گیا۔