میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میئر کراچی نے پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری کیخلاف ڈنڈا اٹھالیا

میئر کراچی نے پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری کیخلاف ڈنڈا اٹھالیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

میئرکراچی مرتضی وہاب نے پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ کے ایم سی کی ٹوپی پہن کرلوگوں کو ٹوپیاں پہنانے والوں کی ٹوپیاں اتاروں گا۔تفصیلات کے مطابق میئرکراچی مرتضی وہاب نے پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری کے خلاف ڈنڈااٹھالیا اور کہاکہ کے ایم سی کی ٹوپی پہن کرلوگوں کو ٹوپیاں پہنانے والوں کی ٹوپیاں اتاروں گا۔انہوں نے کہاکہ سرکاری سڑک پرپارکنگ فیس لینے کا کسی کوحق نہیں، مارکیٹ والے سرکاری سڑک پر کوئی پارکنگ چارجزوصول نہیں کر سکتے۔خیال رہے کراچی کی شاہراہوں اور تجارتی مراکز میں پارکنگ مافیا کے کارندوں نے شہریوں سے پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ لینا شروع کر دیا۔۔شہر کے مختلف مقامات پر پارکنگ فیس کے بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں، جو پارکنگ مافیا کے کارندوں نے پھاڑ کر پھینک دیے ہیں، شہری اگر پارکنگ مافیا کے کارندوں کو پیسے دیں تو ٹھیک ورنہ چند ہی منٹوں میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں لفٹ کر کے ہزاروں روپے جرمانے عائد کر دیے جاتے ہیں۔پارکنگ مافیا کے کارندے شہریوں سے من مانے پیسے بٹور رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، انتظامیہ ایکشن تو لیتی ہے مگرعمل درآمد کرانے میں ناکام ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں