میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سلطان آباد میں منشیات ڈیلر عظمت کاکی سرگرم

سلطان آباد میں منشیات ڈیلر عظمت کاکی سرگرم

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :سجاد کھوکھر ) لالہ زار پولیس چوکی کی حدود سلطان آباد میں منشیات ڈیلر عظمت کاکی سرگرم ، پولیس چوکی کی حدود میں جوئے سٹے سمیت منشیات کے نصف درجن اڈے آباد، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی کروں گا ایس ایچ او ڈاکس۔ زرائع کے مطابق ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس کی حدود لالہ زار پولیس چوکی کے ایریا سلطان آباد میں منشیات ڈیلر عظمت کاکی سرگرم ہو گیا منشیات کی سپلائی اور فروخت کے لیئے موصوف نے نصف درجن سے زائد افراد کھڑے کر رکھے ہیں جو صبحْ سے رات بارہ بجے تک شفٹوں میں منشیات فروخت کرتے ہیں منشیات فروخت کرنے والوں کو روزانہ کی بنیاد پر دو ہزار روپے اجرت دی جاتی ہے عظمت عرف کاکی کا شمار ضلع کیماڑی کے منشیات کے بڑے ڈیلروں میں ہوتا ہے موصوف شہر کے بیشتر ایریا میں منشیات کی سپلائی خواتین کے زریعے کرتا ہے عظمت کاکی نے سلطان آباد کو منشیات کی منڈی میں بدل دیا ہر گلی کوچے پر منشیات فروش عناصر کھڑے دیکھائی دیتے ہیں مزید اطلاعات کے مطابق سلان آباد میں جوئے سٹے اور گٹکے کے کارخانے بھی آباد ہو چکے ہیں دوسری جانب ایس ایچ او ڈاکس نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کروں گا قبل میں بھی عظمت کاکی کے خلاف متعدد کارروائیاں کر چکا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں