میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی سی ایل ملازمین پھر عدالت سے رجوع کرنے کے لیے تیار

پی ٹی سی ایل ملازمین پھر عدالت سے رجوع کرنے کے لیے تیار

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی) پی ٹی سی ایل نجکاری کی شیئر پرچیز ایگریمنٹ کاپی منظر عام پر نہ لانے کیخلاف ریٹائرڈ ملازمین ایک مرتبہ پھر عدالت سے رجوع کرنے کے لیے تیار ہو گئے قومی ادارے کی 26 فیصد شیئرز ہولڈر کمپنی اتصالات کے ظالمانہ اقدامات کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا گیا آئندہ چند روز میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی .تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل انتظامیہ کی جانب سے 2005 میں محکمے کے 26 فیصد شیئرز کی فروخت سے متعلق ہونے والے’’شیئر پرچیز ایگریمنٹ‘‘ کو خفیہ رکھا جا رہا ہے جس کا بھر پور فائدہ محکمے کے معمولی شیئرز حاصل کرنے والی کمپنی حالیہ دنوں اٹھا ر ہی ہے مذکورہ کمپنی پی ٹی سی ایل کی عمارتوں پر مکمل طور پر قبضہ جمانے کے بعد محکمے کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے میں بھی مکمل طور پر کامیاب ہو چکی ہے اور محکمے میں من مانے فیصلے کو یقینی بنانے کے لیے اپنے مسلط کردہ بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا سہارا لے رہی ہے جس کے تحت اتصالات کی جانب سے پنشنرز کی مسلسل حق تلفی کیخلاف ریٹائرڈ ملازمین نے پی ٹی سی ایل انتظامیہ پر ایک اور کیس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں پی ٹی سی ایل اور اتصالات کے مابین ہونے والے معاہدے کی کاپی کو منظر عام پر لانے کا تقاضہ کیا جائے اس ضمن میں ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ کئی دہائیوں سے پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے معاہدے کی شیئر پرچیز ایگریمنٹ کاپی پبلک کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جس پر انتظامیہ کی جانب سے صرف اور صرف تاخیری حربے اپنائے جا رہے ہیں آئندہ چند روز میں ان کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا جس میں پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے متعلق چند اہم نکات پیش کیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں