میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات کراچی، بلند بانگ دعوے دھرے رہ گئے،آپریشن ناکام

ادارہ ترقیات کراچی، بلند بانگ دعوے دھرے رہ گئے،آپریشن ناکام

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :جوہر مجید شاہ ) ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے لینڈ گریبرز / قبضہ مافیا کے خلاف ” بلند بانگ دعووں کیساتھ کیا جانے والا آپریشن ناکام محکمہ لینڈ انفورسمنٹ / تجاوزات کے ڈائریکٹر شکیل سمیت پوری ٹیم و شہری انتظامیہ لینڈ گریبرز و تجاوزات مافیا کے سامنے ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی یاد رہے کہ صرف گلستان جوہر کے ایک ” بلاک ” میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیلے ادارہ ترقیات کراچی کا محکمہ لینڈ انفورسمنٹ سمیت شہری انتظامیہ جس میں متعلقہ پولیس و رینجرز بھی شامل تھی مگر ” ادارے و انتظامیہ ” نے لینڈ گریبرز و قبضہ مافیا ” کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے تو پورے شہر پر قابض لینڈ و قبضہ مافیا کے تسلط سے سرکاری و غیر سرکاری اراضی کو چھڑانا کیسے ممکن ہوگا شہری تو اسے کشمیر فتح کرنے کے مترادف عمل قرار دے رہیں ہیں واضح رہے کہ گلستان جوہر کے بلاک 10 پر قابضین کے خلاف ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی شاہ کی ہدایات پر محکمہ انفورسمنٹ کی ٹیم لگ بھگ 3 مرتبہ قابضین کے خلاف کارروائی کیلے گئی مگر بااثر و طاقتور لینڈ گریبرز و قبضہ مافیا کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا نہ صرف شدید پتھراؤ بلکہ آتشی اسلحے کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا واضح رہے کہ مزکورہ آپریشن ” سندھ ھائی کورٹ ” کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کی سربراہی میں کیا جارہا ہئے آپریشن کیلے جانے والی ٹیموں کو اپنی جان بچانا مشکل ہوگئی ڈائریکٹر محکمہ انفورسمنٹ شکیل سمیت کئی افسران کو شدید پتھراؤ کا سامنا رہا بلکہ ایک رحمت شاہ نامی افسر کو شدید چوٹیں بھی آئی یاد رہے کہ گزشتہ دنوں محکمہ اسٹیٹ انفورسمنٹ اور انسداد تجاوزات ایسٹ زون کے افسران کا باہمی تنازعہ اس حد تک بڑھا کہ بات ” مارکٹائی ہاتھا پائی ” تک جا پہنچی اس حوالے مختلف باتیں زیر گردش ہے کہ سارا جھگڑا ” بھاری وصولیوں ” کا تھا جبکہ دونوں طرف کے افسران نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہئے شہریوں کا کہنا ہئے کہ ” سسٹم مافیا ” اتنا بااثر و طاقتور ہئے کہ شہر کے ایک علاقے کے محض ایک ” بلاک ” میں 3 مرتبہ آپریشن کیلے ٹیمیں گئیں اور وہاں سے بھاگنا پڑا تو پورے شہر کی سرکاری و غیر سرکاری اراضی کو قابضین سے کیسے واگزار کرایا جائگا ریاستی مشنری و اتھارٹی کیلے یہ بڑا سوال اور امتحان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں