بحرین میں ہوٹل کے ہندو مالک نے باحجاب خاتون کو داخلے سے روک دیا
شیئر کریں
خلیجی ملک بحرین میں بھارتی ہوٹل کے ہندو مالک نے حجاب کرنے والی خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔عرب ٹی وی کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مناما میں ایک ہوٹل کے ہندومالک نے باپردہ مسلمان خاتون کوحجاب کی وجہ سے ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا جو کہ کسی عرب ملک میں ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ سوشل میڈیا پراس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بحرین کی ٹورازم اورایگزیبیشن اتھارٹی نے معاملے کی چھان بین شروع کردی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں مذکورہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ ایک بھارتی ریستوران میں گئی لیکن اس وقت ان کی حیرت کی کوئی انتہا نہیں رہی جب ہوٹل کے ہندومالک کے ایما پرملازمین نے یہ کہہ کرانہیں اندرداخل ہونے سے روک دیا کہ حجاب پہننے کی وجہ سے وہ ہوٹل میں داخل نہیں ہوسکتیں۔ حکومت نے ہوٹل بند کروا کراس کے ہندو مالک کوملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ وزارت سیاحت کی جانب سے تمام سیاحتی اداروں کو تنبیہ کی گئی کہ وہ ریاست کے قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ جب کہ ریاست میں کسی بھی فرد کے خلاف امتیازی سلوک کی قطعی گنجائش نہیں ہے۔