میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ دینے کی ہامی بھرلی

ن لیگ نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ دینے کی ہامی بھرلی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی شرط مان لی ہے اور نئی ڈیل کے تحت وزرات اعلیٰ 6 ماہ کیلیے ہوگی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل شہباز شریف نے 2 ماہ کے لیے وزارت اعلیٰ دینے کی پیشکش کی تھی تاہم ق لیگ نے صرف دو ماہ کے لیے وزارت اعلیٰ کا عہدہ لینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد 6 ماہ تک حکومت کی تجویز پیپلز پارٹی نے دی تھی۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت ق لیگ کو 6 ماہ کیلیے پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند تو ہوگئی ہے تاہم اس کے اعلان پر اختلاف ابھی باقی ہے کیونکہ ن لیگ عدم اعتماد کے بعد جبکہ ق لیگ وزارت اعلیٰ کا اعلان پہلے چاہتی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے ساتھ ق لیگ کو 8ایم این ایز،20 ایم پی ایزکی نشستوں کی آفربھی ہوگی اور ن لیگ کا وفد نواز شریف کی نئی آفر لیکر ہی چوہدری برادران سے ملے گا،دوسری جانب وزیردفاع پرویز خٹک نے بھی ق لیگ کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع ق لیگ کے مطابق مسلم لیگ ق پنجاب کی وزارت اعلیٰ ٰسے کم کسی بات پرگفتگو کے لیے تیار نہیں جب کہ حکومت نے ابھی تک کسی قسم کی پیشکش کی اور نہ کوئی جواب دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں