میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خان صاحب! عوام آپ کے ساتھ، الیکشن کال کر دو،اسد عمر کی تجویز

خان صاحب! عوام آپ کے ساتھ، الیکشن کال کر دو،اسد عمر کی تجویز

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے تجویز دی کہ خان صاحب عوام آپ کے ساتھ، الیکشن کال کردو، مخالفین کو چل پتہ جائے گا۔ اسلام آباد میں ‘امربالمروف’ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حرام کی دولت والے حکمران آنکھیں اٹھا کر بات نہیں کرسکتے تھے، عمران خان نے جرات کیساتھ اقوام متحدہ میں اسلام کا مقدمہ لڑا، وزیراعظم صاحب! عدم اعتماد چھوٹی چیز ہے، پاکستان کی عوام عمران خان کے ساتھ ہے، فتح آپ کی ہوگی، عمران خان نے قوم کو جگا دیا ہے، جتنا بڑا جلسہ ہے ٹی وی اسے کور نہیں کر سکتا، لاکھوں لوگ پنڈال کے باہر موجود ہیں، خان صاحب الیکشن تو اگلے سال ہے دل کر رہا ہے الیکشن کال کر دو ان کو پتا چل جائے گا عوام کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں، ہم کسی ملک کی غلامی نہیں کریں گے، کیا عمران خان بچوں کے لیے پراپرٹی بنانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے؟ عمران خان پاکستان بچانے کی جنگ لڑ رہا ہے، ایک طرف حرام کے پیسوں کا استعمال کرنے والے ہیں، یہ جنگ عمران خان نہیں پاکستان کی جنگ ہے، یہ 22 کروڑ مسلمانوں کا ملک ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کہتا جوبائیڈن دنیا کا لیڈر ہے، فضل الرحمان سن لو جوبائیڈن تمہارا لیڈر ہے ہمارا نہیں، چینی شارٹیج کا سنا تھا کیا کسی نے سنا ہے پالش کی شارٹیج ہوجائے، جو بوٹ پالش ملا، پالش کر دیا، آجکل ولایتی بوٹ پالش کر رہا ہے، حرام کا پیسہ استعمال کرنے والے جمہوری مینڈیٹ چھیننا چاہتے ہیں، ان کا نام نہیں لینا چاہتا ان کی پہلے ہی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں