میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی گرین لائن بس کیلئے معاہدہ ہوگیا،منصوبہ اگست میں آپریشنل کرنے کا اعلان

کراچی گرین لائن بس کیلئے معاہدہ ہوگیا،منصوبہ اگست میں آپریشنل کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(بیورورپورٹ) وفاقی حکومت کراچی گر ین لائن بس منصوبہ اگست میں آپریشنل کرنے کا اعلان کردیا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گرین لائن کراچی کا پہلا جدید ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا، انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گرین لائن کراچی کا پہلا جدیدریپڈٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا، کراچی گرین لائن بس منصوبہ اگست میں آپریشنل ہوجائے گا،انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔مزید برآں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سیالکوٹ کھاریاں موٹروے تعمیر کر نے کی منظوری دی گئی۔ اسد عمر نے کہا کہ منصوبے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے پروگرام کو تقویت ملے گی۔مستقبل میں نجی شعبے کے ساتھ مزید شراکت داری کی راہ ہموار ہوگی۔ دوسری جانب حکومت نے کراچی گرین لائن منصوبے کیلیے بسوں کی خریداری کا عمل شروع کردیا،حکومت نے طویل عرصے بعد شہر قائد کے باسیوں کو بڑی خوشخبری سنائی ہے، گرونیسز ریڈریسل کمیٹی نے تحریری فیصلہ ایس آئی ڈی سی ایل کو دے دیا، جس کے بعد گرین لائن منصوبے کیلئے بسوں کی خریداری کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کم قیمت پر بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا تھا، ایس آئی ڈی سی ایل نے زونگ ٹانگ کو لیٹر آف ایوارڈ ارسال کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرین لائن منصوبے کیلیے 80 بسیں جبکہ اورنج لائن منصوبے کیلیے 20 بسیں خریدنے کا معاہدہ ہوگا۔ایس آئی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ چھ ماہ میں گرین لائن اور اورنج لائن بسیں موصول ہوجائیں گی، بسوں کی آمد سے گرین لائن منصوبہ جون 2021 تک آپریشنل ہونے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں