میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں کرنٹ لگنے سے متاثرہ بچے کو 8سال بعد انصاف مل گیا

کراچی میں کرنٹ لگنے سے متاثرہ بچے کو 8سال بعد انصاف مل گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میں کرنٹ لگنے سے متاثرہ بچے کو 8 سال بعد انصاف مل گیا، عدالت نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔کے الیکٹرک کو بدانتظامی مہنگی پڑگئی، کرنٹ لگنے سے متاثرہ لڑکا کے الیکٹرک کے خلاف 8 سالہ قانونی جنگ جیت گیا۔سال 2013 میں مواچھ گوٹھ کے علاقے میں کرنٹ سے جھلسنے والے بچے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنادیا۔ کے الیکٹرک کو متاثرہ لڑکے سفیر کو ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔مواچھ گوٹھ کا رہائشی 12 سالہ سفیر 26 نومبر 2013 کو اپنے گھر سے نکلا تو کے الیکٹرک کے ہائی ٹینشن تاروں میں آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہوگیا تھا۔متاثرہ لڑکے نے کہاکہ میرا سارا جسم جل گیا تھا، 2 سال تک میرا علاج ہوا، تاہم اب بھی میں کوئی کام کرنے اور وزن اٹھانے کے قابل نہیں۔درخواست میں کہا گیا تھا کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے حادثہ ہوا اس لئے سفیر کو معاوضہ ادا کیا جائے۔عدالت نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا کہ شواہد سے کے الیکٹرک کی غفلت ثابت ہوتی ہے، بجلی فراہم کرنے والا ادارہ تاروں کی مرمت کا بھی ذمہ دار ہے۔متاثرہ لڑکے کے وکیل نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں کہ بجلی فراہمی کا ایسا نظام ہونا چاہئے کہ تار ٹوٹنے کے ساتھ ڈی فیوز ہوجائیں مگر کے الیکٹرک کے پاس ایسا سسٹم نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں