میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس، مدینہ منورہ میں کرفیو نافذ

کورونا وائرس، مدینہ منورہ میں کرفیو نافذ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش مسائل کے باعث مدینہ منورہ میں دو ہفتوں کے لیے گھنٹے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں کرفیو لگا یا ۔مدینہ منورہ کی مقامی انتظامیہ کے مطابق قریبی علاقوں کے افراد بھی کرفیو والے علاقوں تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے ۔خیال رہے کہ چند روز قبل سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں 21 روز کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔کرفیو شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔مملکت میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر کرفیو نافذ کیا گیا جہاں عالمی وبا سے اب تک 511 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ خوش قسمتی سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔ تاہم سعودی عرب کے قریب میں واقع ایران میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے جہاں اب تک 1685 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں