میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ، سب کو مل کر سوچنا چاہیے ،خورشید شاہ

ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ، سب کو مل کر سوچنا چاہیے ،خورشید شاہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

سابق اپوزیشن لیڈرو پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ۔ہم سب کو مل کر سوچنا چاہیے ، سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے اور وائرس سے سب کو محفوظ رکھے . ڈاکٹرز اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال خراب ہے تاہم حزب اختلاف ان حالات میں اپنا کر دار ادا کر رہی ہے اور حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس عوام کی ترجمانی ہے ۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کانفرنس کے دوران اٹھ کر نہیں جانا چاہیے تھا لیکن وزیراعظم کانفرنس سے اٹھ کر چلے گئے جو انتہائی افسوسناک اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ حالات اچھے نہیں ہیں ہم سب کو مل کر سوچنا چاہئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں