میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹماٹر کی قلت 2 ہفتے قبل سردی کی لہر نے پیدا کی

ٹماٹر کی قلت 2 ہفتے قبل سردی کی لہر نے پیدا کی

منتظم
منگل, ۲۸ مارچ ۲۰۱۷

شیئر کریں


لاہور(ویب ڈیسک) ٹماٹر کی قلت کی وجہ 2 ہفتے قبل آنے والی سردی کی عارضی لہر تھی جس کی وجہ سے لاڑکانہ کی ٹماٹر کی فصل 20 دن کے لیے تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔ محکمہ زراعت کو موصولہ مارکیٹ کمیٹی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ کے ٹماٹر کی فصل تقریباً ختم ہو رہی ہے اور اب لاڑکانہ سے ٹماٹر کی ملک بھر میں فراہمی ہونا ہے، چند ہفتے قبل آنے والی سردی کی لہر سے لاڑکانہ میں ٹماٹر کی فصل پکنے میں 15 تا20 روز کی تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں ٹماٹر کی قلت پیدا ہوئی۔ ادھر سرکاری حکام کے مطابق لاڑکانہ ٹماٹر کی ملک بھر کی منڈیوں میں فراہمی شروع ہو چکی ہے اور آئندہ 2 سے 3 روز میں صورتحال معمول پر آجائے گی جبکہ 15 اپریل سے پنجاب کے ٹماٹر کی فصل بھی مارکیٹ میں آنا شروع ہو جائیگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں