تھانہ ڈیفنس وقاص میمن عرف کوڈو کیخلاف کارروائی سے گریز
شیئر کریں
ہفتہ دینے والے گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف اب تک کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی
ملزم وقاص میمن نے تھانہ ڈیفنس کی ملی بھگت سے فحاشی گیسٹ ہاؤس کی خبر وائرل کی تھی، ذرائع
(رپورٹ؍ ایم جے کے)ڈسٹرکٹ ساؤتھ تھانہ ڈیفنس کا’ پکڑے جانے والے شخص سے گٹکا ماوا سے حاصل کمائی کا ذکر پر کارروائی سے گریز، پولیس کو ہفتہ دینے والے گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف اب تک کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی، پکڑا جانے والا شخص وقاص میمن نے تھانہ ڈیفنس کی ملی بھگت سے چلنے والے فحاشی گیسٹ ہاؤس کی خبر وائرل کی تھی، ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق 20-02-2026 ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیفنس فیز VII سے خود کو صحافی ظاہر کرنے والا وقاص میمن عرف کوڈو ولد عبدالرشید کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم سے پرچی برآمد ہوئی جس پر مختلف لوگوں کے نام اور اسکے آگے گٹکے ماوے سے حاصل کی رقم لکھی ہوئی تھی جو وقاص میمن عرف کوڈو کے مطابق وہ گٹکا ماوا فروشوں سے رقم جمع کر کے ہفتہ مختلف صحافیوں جن کا تعلق (ٹی وی چینل، اخبارات، یوٹیوب) سے ہے ان کو دیتا تھا تاکہ گٹکا ماوا فروشوں کے حوالے سے خبریں نہ چل سکے، ڈیفنس تھانہ ایس ایچ او غلام نبی آفریدی کے مطابق گرفتار ملزم وقاص میمن عرف کوڈو ولد عبدالرشید خود کو صحافی ظاہر کرتا تھا اور نہ صرف پولیس کے افسران سے بھتہ طلب کرنے کے لیے اُنکے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد واٹس ایپ میسج چلا کر بلیک میل کرتا بلکہ پولیس افسران کی کردار کشی بھی کرتا تھا، ملزم نے یہ انکشاف کیا کہ میں خود کو صحافی ظاہر کرتا ہوں اور صحافت کے نام پر غیرقانونی کاموں سے پیسے وصول تا ہوں جو نہیں دیتا اس کے واٹس ایپ میسج چلاتا ہوں بذات خود میرا کام منشیات فروشی اور جوا سٹہ چلانا ہے، حال ہی میں ایک صحافی نے گرفتار ملزم کے خلاف بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے ملزم عادی مجرم ہے اور اس پر 7 ایف آئی آر (تھانہ شیر شاہ، پریڈی، چاکیواڑہ، شریف آباد، پاک کالونی، کلری اور ڈیفنس) میں درج ہیں جس میں گرفتار ہو کر متعدد بار جیل بھی جاچکا ہے ملزم وقاص میمن کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 101؍2026 بجرم دفعہ 9 (i) 3 c Amendment ایکٹ درج کر دیا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب ذرائع یہ بتاتے ہیں کہ وقاص میمن تھانہ ڈیفنس کی حدود میں چلنے والے فحاشی گیسٹ ہاؤس کے حوالے سے خبریں چلاتا تھا جہاں سے متعلقہ تھانہ ہفتہ وصول کرتا ہے اس پر اس نے کء ویڈیو وائرل کی اور واٹس ایپ پر میسج بھی چلائے، جس بنا پر تنویر اعوان عرف کالا تیتر نامی شخص اور متعلقہ تھانے کی ملی بھگت سے وقاص میمن کو پکڑا گیا اور اس پر منشیات کا جعلی مقدمہ درج کیا گیا، مزید یہ کہ وقاص میمن عرف کوڈو یقینا گٹکا ماوا اور جوا سٹے کے پیسے جمع کرتا تھا پر جن جرائم پیشہ افراد اور گٹکا ماوا فروشوں سے جمع کرتا تھا ان کے خلاف اب تک کراچی پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی وجہ صرف یہ ہے کہ کراچی پولیس کراچی کے ہر علاقے سے گٹکا ماوا فروشوں، جوا سٹہ چلانے والوں سے اور دیگر جرائم کی مد میں اپنے تھانہ بیٹروں کے ذریعے ہفتہ لاکھوں روپے وصول کرتی ہے، جس کے حوالے سے آئے دن مختلف میڈیا فارم پر خبریں نشر اور شائع کی جارہی ہیں پر مجال ہو کہ کراچی پولیس اس زہر نما گٹکا ماوا کو کراچی کے علاقوں سے ختم کرواسکے، کراچی پولیس کے اندرونی ذرائع تو یہ بھی بتاتے ہیں کہ تمام گٹکا ماوا فروشوں، جوا سٹہ اور دیگر جرائم چلانے والوں کا ہفتہ بڑھا دیا گیا ہے کراچی کے تھانوں کی جانب سے۔


