
4 لاشیں ملنے پر اسرائیل نے642 فلسطینی قیدی رہا کردیے
شیئر کریں
اسرائیل نے 97 فلسطینیوں کو مصر جلاوطن کر دیا، 456 فلسطینی قیدی مغربی کنارے پہنچ گئے
اسرائیل نے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کرنے کے بعد فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا
4 لاشیںملنے پر ر اسرائیل نے 456 فلسطینی قیدی رہا کردیے، جبکہ 97 فلسطینی قیدیوںکو مصر جلاوطن کردیا گیا، اسرائیل اور حماس میں
قیدیوں کے تبادلے پر ایک ہفتے سے جاری ڈیڈ لاک بھی ختم ہوگیا۔ حماس کی جانب سے 4 اسرائیلی قیدیوں کی میتیں اسرائیل کے حوالے کردی گئیں، بدلے میں اسرائیل کی جیلوں میں قید 456 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا جو غزہ کے یورپی ہسپتال پہنچ گئے ہیں، 97 فلسطینی قیدیوں کو مصر جلا وطن کیا گیا ہے، اسرائیل نے مجموعی طور پر 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔حماس نے بھی مزید 4 اسرائیلی مغویوں کی لاشیںریڈ کراس کے حوالے کر دیں، فلسطینی قیدی رہائی کے بعد مغربی کنارے کی جانب روانہ ہوگئے، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی شہریوں کے پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، رہا ہونے والے درجنوں فلسطینی قیدی عمر قید اور طویل سزائیں کاٹ رہے تھے، جو اپنے اہل خانہ سے دوبارہ مل رہے ہیں۔ اسرائیل نے 97 فلسطینیوں کو مصر جلاوطن کر دیا۔اس سے قبل حماس نے ریڈ کراس کے ذریعے 4 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی تھیں، اسرائیل نے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں شناخت کرنے کے بعد فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔فلسطینی قیدیوں کے میڈیا آفس (اے ایس آر اے) نے خان یونس کے یورپی ہسپتال کے نرسنگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ صالح الحمس کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ رہا ہونے والے 456 قیدی یورپی ہسپتال پہنچے ہیں،