میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر مملکت نے منظوری نہیں دی، قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب

صدر مملکت نے منظوری نہیں دی، قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

قومی اسمبلی سیکٹریٹ نے نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے حوالے سے اجلاس آج طلب کرلیا۔قومی اسمبلی کے سیکریٹری طاہر حسین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد آئین کے آرٹیکل 91کی شق دو کے تحت اجلاس بلانے کی منظوری دی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی ہال میں نومنتخب اراکین کو نشستیں الاٹ کر دی گئی ہیں،حکومتی بنچز پر قائد ایوان کیساتھ پہلی نشست سابق وزیر اعظم نواز شریف کو الاٹ کی گئی ہے ،حکومتی بنچز پرنواز شریف کیساتھ شہباز شریف اور خواجہ آصف کو بھی نشست الاٹ کی گئی ۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کوحکومتی بنچز پر پہلی رو میں نشستیں الاٹ ہوئیں ،راجہ پرویز اشرف ،خالد مقبول ،علیم خان ،طارق بشیر چیمہ بھی فرنٹ نشستوں پر براجمان ہونگے۔عمر ایوب کواپوزیشن لیڈر کیساتھ پہلی نشست الاٹ کی گئی ،اسد قیصر ،علی محمد خان ،صاحبزادہ حامد رضا بھی اپوزیشن کے فرنٹ لائن میں بیٹھیں گے،فضل الرحمان ، اختر مینگل اور محمود خان اچکزئی کو بھی اپوزیشن بنچز پر فرنٹ لائن میں نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں