میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیو کراچی ٹاؤن، ایک سے زائد نشستوں پر تعینات افسر ندیم حیدر معطل

نیو کراچی ٹاؤن، ایک سے زائد نشستوں پر تعینات افسر ندیم حیدر معطل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) کالعدم بلدیہ وسطی سے در بدر کیا جانے والا ‘ بااثر ‘ طاقتور ‘ اہم سیاسی و سرکاری افسران کا منظور نظر افسر ‘ ندیم حیدر بالاخر ایک بار پھر معطل ‘ سرکار نے ڈنڈا اٹھا لیا ‘ ٹاؤن چیرمین اور میونسپل کمشنر ‘ کا منظور نظر و کماؤ پوت افسر لوکل گورنمنٹ بورڈ کے شکنجے میں آگیا واضح رہے کہ نیو کراچی ٹاؤن میں تعینات سزایافتہ افسر کو سنگین الزامات کے باوجود بیک وقت 3 پرکشش عہدوں سے نوازا گیا تھا مزکورہ افسر اس بار ‘ ریجنل ڈائریکٹر ‘ کا نشانہ بنا اور سخت احکامات پر معطل کردیا گیا یاد رہے کہ ‘ ندیم حیدر ‘ کو سابق سیکریٹری بلدیات نجم شاہ نے سنگین ‘ بے قاعدگیوں و بے ضابطگیوں ‘ کے علاؤہ بدعنوانی کے سنگین الزامات کے تحت عرصہ 3 سال کیلے ضلع بدر کردیا تھا یاد رہے کہ ندیم حیدر کو محکمہ انسداد رشوت ستانی کا بھی بارہا سامنا رہا ہے مگر ‘ سیاسی اثر رسوخ اور بھاری لین دین کے عوض وہ ہر جگہ سے سرخرو رہنے میں کامیاب رہا یاد رہے کہ موصوف سزا کا دورانیہ مکمل کئے بغیر نیوکراچی ٹاون میں بیک وقت 3 پرکشش اور منافع بخش عہدوں پر تعینات ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے دیگر تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بورڈ کی ہدایت پر ٹاون میونسپل کمشنر نیوکراچی صائم عمران نے ٹاون میں تعینات افسر ندیم حیدر کو معطل کرتے ہوئے انھیں آفس ریجنل ڈائریکٹر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ادھر محکمہ جاتی ذرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر کی جانب سے ندیم حیدر کیخلاف تحقیقات کی جارہی تھی اور اس سلسلے میں متعدد بار انھیں اپنے مکمل ‘ سروس پروفائل ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں مگر وہ پیش نا ہوئے علاؤہ ازیں یاد رہے کہ ندیم حیدر کے ساتھ دیگر 2 افسر بطور سہولت کار جن میں ‘ محمد علی اور محمد ایاز ‘ شامل ہیں انھیں بھی ضلع بدر کیا گیا تھا ‘ ایاز ‘ نے بطور اکاؤنٹنٹ ضلع وسطی میں اندھیر مچا رکھی تھی جبکہ محکمہ جاتی ترقی میں بھی انکا کوئی ثانی نہیں رہا انھوں کئی سینٹرز کو بائی پاس کرتے ہوئے ‘ اکاؤنٹنٹ ‘ کی کرسی سنبھال لی تھی مزکورہ افسران ‘ ہاتھ کی صفائی ‘ ہیر پھیر ‘ ریکارڈ میں ردود بدل ‘ سمیت دیگر منفی امور کے ‘ بادشاہ و بازیگر کہلاتے ہیں یاد رہے کہ ‘ محمد علی’ نے گلبرگ ٹاون جبکہ ‘ محمد ایاز ‘ نے ناظم آباد ٹاون میں عہدے حاصل کئے تھے اس مرتبہ معطلی کا قرعہ ‘ ندیم حیدر ‘ کے نام نکلا باقی دو اب بھی اپنے عہدوں پر براجمان ہیں ان سے متعلق محکمہ جاتی ذرائع کہتے ہیں کہ انھیں ٹاؤن چیرمین اور میونسپل کمشنر کی بھرپور حمایت حاصل ہے بتایا جارہا ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ بلدیات اور ریجنل ڈائریکٹر کی جانب سے ان سے بھی جواب طلبی کیلئے لیٹر ز جاری کئے جا چکیں ہیں تاہم مذکورہ افسران نے بھی حکومت سندھ کے احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھ رکھا ہے یاد رہے کہ ‘ ندیم حیدر ‘ بیک وقت 3 عہدوں کے مزے لوٹ رہے تھے جن میں ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ‘ انچارج ریمول ایڈورٹائزمنٹ ‘ کے شعبے شامل تھے ادھر ذرائع کہتے ہیں کہ ‘ محمد علی جو کہ تاحال گلبرگ ٹاون میں تعینات ہیں انھیں ‘ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ‘ جیسے اہم عہدے پر تعینات کر رکھا ہے جبکہ محمد ایاز ایک مرتبہ پھر ‘ اکاؤنٹس ‘ میں اپنا لوہا منوا رہیں ہیں مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں