میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت، پی ڈی نور محمد بلوچ کی سرپرستی میں کروڑوں روپے خرد برد

محکمہ زراعت، پی ڈی نور محمد بلوچ کی سرپرستی میں کروڑوں روپے خرد برد

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ زراعت سندھ ،ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیقات نے میز ملت پراجیکٹ کے 80 ملین ڈکار لئے، دو سال پراجیکٹ میں مکئی اور باجرہ کی جنسوں کی دریافت، ٹرائلز اور پیداوار بڑھانی تھی، پی ڈی نور محمد بلوچ نے کروڑوں روپے کی رقم جعلسازی کے ذریعے ڈکار لی، سندھ حکومت کے کروڑوں روپے ڈوب گئے، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے زرعی تحقیقات ادارے ایگریکلچر ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل نے 80 ملین کی رقم ڈکار لی ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق سندھ حکومت نے 80 ملین کی رقم سے میز ملت کے دو سال پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا جس کا پراجیکٹ ڈائریکٹر نور محمد بلوچ کو مقرر کیا گیا، پراجیکٹ کے تحت دادو اور سکرنڈ میں مکئی اور باجرے کی فصل کی پیداوار بڑھانے، نئی جنسوں کی دریافت، ٹرائلز اور پروڈکشن کرنے تھے لیکن نور محمد بلوچ نے کوئی کام کئے بغیر 80 ملین کی رقم ڈکار لی، نور محمد بلوچ گزشتہ چار سال سے ڈی جی ریسرچ کے عہدے پر براجمان ہے اور اسے محکمہ زراعت کے سسٹم کا چہیتا افسر سمجھا جاتا ہے جبکہ اسے کئے پراجیکٹ کا پی ڈی بھی لگایا گیا تاہم وہ تمام پراجیکٹ ناکام ہوئے، کرپشن اور غیرقانونی ترقیوں کے سنگین الزامات کے باوجود نور محمد عہدے پر براجمان ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں