میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحریک عدم اعتماد پرمشاورت
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں حکومت مخالف تحریک پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ اے آر وائی نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، اس دوران دونوں رہنماوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق تبادلہ خیال کیا ، علاوہ ازیں اس ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے آج شروع ہونے والے لانگ مارچ کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی،سابق صدراورپی ڈی ایم کے سربراہ میں سیاسی صورتحال ،حکومتی اتحادیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ادھرپاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے معاملے پر وفاق اورپنجاب نے مشترکہ کوارڈینیشن کمیٹی قائم کرنے اور پرامن لانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے حوالے سے مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ، کمیٹی میں وفاقی وزرارت داخلہ، صوبائی وزارت داخلہ کے حکام شامل ہوں گے جب کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی انتظامیہ کو لانگ مارچ کے بارے میں گورننس گائیڈلائنز جاری کر دیں ۔نجی چینل کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے روٹ، راستوں میں پڑاو کے مقامات پر سکیورٹی سخت ہو گی، امن وامان کے قیام کے لئے ضروری اقدامات انتظامیہ کی ذمہ داری ہو گی اور پرامن لانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی ، پنجاب حکومت کو لانگ مارچ کی متوقع تعداد کے بارے میں رپورٹس پیش کر دی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ چھ سے دس ہزار کے قریب افراد لانگ مارچ میں شامل ہوسکتیہیں ، ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کو سیاسی طورپر پرامن انداز سے ہینڈل کیاجائے گا، پرامن لانگ مارچ کے حوالیسے کسی قسم کا انتظامی ہتھکنڈا استمعال نہیں کیاجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں