سندھ حقوق مارچ شروع ہوتے ہی ناکامیوں کا شکار
شیئر کریں
قائدین جلسہ گاہ کی خالی
کرسیاں دیکھ کرپریشان
سندھ حقوق مارچ شروع ہوتے ہی ناکامیوں کا شکار ہوگیا،صوبائی سیکریٹری کا اپنے گھر سکھر میں جلسہ ناکام،قائدین جلسہ گاہ میں خالی کرسیاں دیکھ کر پریشان،مقامی رہنما میڈیا نمائندگان کو ریکارڈ کرنے روکتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا گھوٹکی تا کراچی سندھ حقوق مارچ اننگ کے آغاز کیساتھ ناکامیوں کا شکار دیکھائی دیا پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین خان جتوئی کا اپنے ہی گھر میں جلسہ بھی زیادہ اسکور نہیں کرسکا اور ناکام ہوگیا پی ٹی آئی صوبائی رہنما مبین جتوئی کی جانب سے سندھ حقوق مارچ کے قائدین و شرکا کے لئے سکھر کے علاقے سائیٹ ایریا میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوا سکھر جلسے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی سمیت دیگروزرا و رہنماں نے شرکت کی اور جلسہ گاہ میں رہنما خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ جلسہ میں موجود خالی کرسیوں کی ریکارڈنگ کے دوران مقامی رہنما میڈیا کو ریکارڈنگ سے منع کرتے رہے ، جلسہ پینڈال میں سیکورٹی اہلکار بھی الرٹ رہنے کے بجائے رہنماں کا خطاب سننے میں مصروف دیکھائی دیئے ۔