میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کو ہم نے اپنی مرضی کے وقت اورمقام پر جواب دیا ،وزیر اعظم

بھارت کو ہم نے اپنی مرضی کے وقت اورمقام پر جواب دیا ،وزیر اعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج کے دن پاکستان نے بھارت کو اپنی مرضی کے وقت اورمقام پر جواب دیا۔ ہم بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیار رہتے ہیں، لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر جنگ بندی کی بحالی ہوچکی، اس پر پیشرفت کا ذمہ دار بھارت ہے۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کیخلاف فضائی حملے کی شکل میں بھارت کی غیرقانونی عاقبت نااندیش عسکری مہم جوئی پرہماری جوابی کارروائی کو دو برس مکمل ہونے پرمیں قوم کو مبارکباد اور اپنی افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ایک با اعتماد اور فاخر قوم کے ناطے ہم نے پورے عزم واستقلال سے اپنی مرضی کے وقت اورمقام پر جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی غیر ذمہ دارانہ عسکری شرانگیزی کے باوجود گرفتار بھارتی ہواباز واپس کرکے پاکستان نے دنیا کے سامنے اپنے ذمہ دارانہ رویے کا اظہار کیا۔ ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے اور بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ ایل او سی جنگ بندی کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں ، اس پر مزید پیش رفت کیلئے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔ ہندوستان اہلِ کشمیر کے دیرینہ مطالبے کی منظوری اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں انہیں حقِ خودارادیت کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں