میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ سیکریٹری بورڈ آف ریونیو میں جعلی بھرتیاں بے نقاب

سندھ سیکریٹری بورڈ آف ریونیو میں جعلی بھرتیاں بے نقاب

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)حکومت سندھ کے ایک اور محکمے میں جعلی بھرتیوں کا معاملہ سامنے آگیا، سیکریٹری بورڈ آف ریونیو نے جعلی بھرتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دوسرے محکموں کو آگاہ کردیا ہے اور کہا کہ شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق سیکریٹری ریونیو منور علی مہیسر نے بورڈ آف ریونیو کے تمام ممبران، تمام ڈویژنل کمشنرز، بورڈ آف ریونیو کے دیگر افسران کو خط ارسال کرکے محکمہ میں ہونے والی جعلی بھرتیوں کے بارے میں خبردار کردیا ہے اور آگاہ کیا ہے کہ بورڈ آف ریونیو میں کچھ لوگ وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزمان کے عملے اور ریونیو فیلڈ عملے کی جعلی بھرتیاں کررہے ہیں ، جعلی بھرتیوں کے آرڈرز پر ریونیو افسران کے جعلی دستخط ہورہے ہیں اس لیے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ بورڈ آف ریونیو سندھ یا اس کے ماتحت اداروں میں کوئی بھی آرڈر جاری نہیں ہوااور کوئی بھی آفر لیٹر جاری نہیں ہوا، اس لیے کسی بھی ایسے لیٹر لیکر آنے والے شخص کو تسلیم نہ کیا جائے اور فوری طور پر سیکریٹری بورڈ آف ریونیو سندھ کو آگاہ کیا جائے۔ محکمہ میں جعلی بھرتیاں کرنے والے شرپسندوں کو سخت سزا دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں