میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائی کورٹ ،خاتون کی عورت مارچ کے خلاف درخواست

سندھ ہائی کورٹ ،خاتون کی عورت مارچ کے خلاف درخواست

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ میں ایک خاتون نے عورت مارچ کے خلاف درخواست دائر کردی ہے جس میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ عورت مارچ میں غیر اخلاقی نعرے لگائے جاتے ہیں، اس لئے اس مارچ کو روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔اس دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نعروں کے بغیر کوئی مارچ نہیں ہوتا۔ جج نے کہا مطمئن کریں کہ عورت مارچ کی اجازت کون دیتا ہے ؟مارچ اجازت کے بنا نہیں ہوتاکسی ادارے کا اجازت نامہ دکھائیں۔عدالت نے یہ بھی استفسار کیا کہ پہلے کہاں کہاں مارچ ہوئے ہیں۔ تاہم درخواست گزار ایڈووکیٹ طلعت یاسمین عدالت کو مطمئن نہ کرسکیں جس پرعدالت نے درخواست گزار کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد اپنے حقوق کیلئے گھروں سے نکلتی ہے ۔گزشتہ برس خواتین مارچ کی چند شرکا کے ہاتھوں میں ایسے پمفلٹس اور پلے کارڈز بھی تھے جن پر لکھی تحریر کو کئی لوگوں نے ناپسند کیااور اسے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں