میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کے مختلف شہروں میں بارش ،سردی پھر لوٹ آئی

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ،سردی پھر لوٹ آئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث جاتی سردی واپس لوٹ آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق رات سے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک، میانوالی، صوابی سمیت متعدد شہروں میں موسلادھاربارش جاری رہی ، جس کے باعث موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں مظفر آباد، راولا کوٹ، میرپور اور باغ میں بھی بادل برس پڑے جبکہ اسکردو، شگر اورگردونواح میں برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں