میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خدا کی قسم میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، چیف جسٹس

خدا کی قسم میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، چیف جسٹس

منتظم
بدھ, ۲۸ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے واضح کیا ہے کہ خدا کی قسم میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ٗ سیاسی مقدمات کو ہاتھ لگانے کا بھی دل نہیں کرتا ٗچاہتا ہوں لوگوں کو دو وقت کی روٹی اور صاف پانی مل جائے ٗ بنیادی حقوق دیئے جائیں‘کچھ کر دکھانے کا وقت آن پہنچا ہے ٗہمیں کسی نے ٹیسٹ کرنا ہے تو ابھی کرلیں ٗ ادویات کی قیمتوں کا تعین سپریم کورٹ نے نہیں کرنا، قیمتوں میں توازن ہونا چاہیے ٗکوئی شخص نقصان کیلئے کاروبار نہیں کرتا ٗآپس میں بیٹھ کر قیمتوں کا تعین کریں، عدالتوں کو بیچ میں نا لائیں ٗادویات ساز کمپنیوں کو معقول معاوضہ ملنا چاہیے ٗ ڈریپ تمام درخواستوں پر جلد از جلد فیصلہ کرے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈریپ کو تمام کام شفافیت اور ایمانداری سے کرنا ہو گی ۔ منگل کو سپریم کورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں کا تعین سپریم کورٹ نے نہیں کرنا، قیمتوں میں توازن ہونا چاہیے ٗکوئی شخص نقصان کیلئے کاروبار نہیں کرتا ٗآپس میں بیٹھ کر قیمتوں کا تعین کریں، عدالتوں کو بیچ میں نا لائیں انہوںنے کہاکہ دواؤں کی وہ قیمت متعین کی جائے جو عوام پر بوجھ نہ بنے اور ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس از خود قیمت بڑھانے کا اختیار نہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈریپ کو کہہ دیتے ہیں کہ درخواستوں کو سن کر فیصلہ کرے ؛6 ہزار کی ہیپاٹائٹس کی دوا 25 ہزار روپے میں بیچی جارہی ہے ٗ سب سے بڑا قصور ڈریپ کا ہے، ہم راتوں کو بھی بیٹھ کر ادویہ ساز کمپنیوں کی درخواستوں کا جائزہ لیں گے ٗادویات ساز کمپنیوں کو معقول معاوضہ ملنا چاہیے چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیٹا فراہم نہ کرنے والی کمپنیوں کی فہرست فراہم کریں تمام حکم امتناعی خارج کر دینگے ٗادویات کی قیمتوں کا تعین کرنا عدالت کا کام نہیں، کمپنیوں کو جائز منافع ملنا چاہئے اور ان کا کاروبار متاثر نہیں ہونا چاہئے لیکن ڈاکٹروں اور ادویہ ساز کمپنیوں میں خدمت کا جذبہ بھی ہونا چاہئے، ڈریپ تمام درخواستوں پر جلد از جلد فیصلہ کرے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈریپ کو تمام کام شفافیت اور ایمانداری سے کرنا ہو گی۔چیف جسٹس نے ڈریپ حکام کو ہدایت کی کہ وکلا کے دلائل کے دوران تمام ڈیٹا اکٹھا کریں، ڈریپ کو وہ قیمت متعین کرنی چاہیے جو عوام پر بوجھ نہ بنے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت (آج) بدھ تک کیلئے ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں